• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم چاہتے ہیں پارٹیاں کسی کا ہاتھ نہ تھامنے کا عہد کرلیں، کامران مرتضیٰ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما جے یو آئی، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہےکہ ہم چاہتے ہیں پارٹیوں کے درمیان ایسا معاہدہ ہوجائے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی حدود میں چلی جائے،پارٹیاں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لئے راضی ہوجائیں،کسی کا ہاتھ نہ تھامنے کا عہد کرلیں،نمائندہ جیو نیوزاسلام آباد، اویس یوسف زئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جو ججز تبادلہ ہوکر آئے ہیں ۔ ان کے ساتھ ان کا اسٹاف بھی تبادلہ ہوکر یہاں آیا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی امریکا فرسٹ جارحانہ پالیسیاں دنیا پر بھاری۔ پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونے کا خدشہ گرینڈ اپوزیشن الائنس، پی ٹی آئی مولانا کو راضی کرنے میں اب تک ناکام ،۔حماس کی قید میں موجود یرغمالیوں کی بازیابی سے متعلق اہم پیش رفت۔سینئر رہنما جے یو آئی، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا شکریہ کہ انہوں نے یاد دلایا کہ تاریخ معاف نہیں کرتی۔سلمان اکرم نے جو بات کی ہے اس کے لئے تاریخ میں تھوڑا پیچھے جاناپڑے گا۔بہتر یہ ہے مولانا فضل الرحمٰن آجائیں اور ان کی موجودگی میں ساری باتیں ہوجائیں۔سلمان اکرم نے جو بات کی یہ ساتھ چلنے اور ساتھ چلانے والی بات نہیں ہوتی۔یہ ان کا اپنا انداز ہے جس طرح سے مناسب سمجھیں۔ممکن ہے ہم اپنا فرض بہتر انداز میں ادا کررہے ہوں۔ہم علیحدہ پارٹی ہیں ہم اپنے منشور کے مطابق آگے بڑھ رہے ہوں۔ممکن ہے ہم اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھنے کا سوچ رہے ہوں۔ہم نہ اپنی بارگیننگ پوزیشن بڑھانا چاہتے ہیں اور نہ کسی اور کی بڑھانا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں دستور کی حکمرانی ہو۔ ہم چاہتے ہیں پارٹیوں کے درمیان ایسا معاہدہ ہوجائے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی حدود میں چلی جائے۔

اہم خبریں سے مزید