اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت تجارت کے ذیلی اداروں اور بیرون ملک تجارتی شعبوں سے متعلق پچھلے تین سالوں کےآڈٹ پیراز کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، 10اداروں کے 314 آڈٹ پیراز میں 9کھرب 48ارب 75کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم شامل ، پارلیمنٹ کو فراہم کردہ دستاویز کے مطابق پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کراچی کے 33آڈٹ پیراز میں 71ارب 25کروڑ 49روپے کی رقم شامل ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کراچی کے 49آڈٹ پیراز میں 6کھرب 15ارب 58کروڑ 64لاکھ روپے، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کراچی کے 62آڈٹ پیراز میں 45ارب 81کروڑ 68لاکھ روپے ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کراچی کے 86آڈٹ پیراز میں ایک کھرب 96ارب 32کروڑ 70لاکھ روپے، پاکستان ایکسپو سنٹرز لاہور کے آڈٹ پیراز کی تعداد 50ہے۔