• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی/ صوبائی جونیئر بیوروکریسی کیلئے اہم خبر، MCMC کیلئے 162 افسر نامزد

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی و صوبائی جونیئر بیو ر وکر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کیلئے وفاقی و صوبائی مختلف سروسز اور گروپس کے گریڈ 18 کے 162 افسران کو نامزد کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی نامزدگی کے حوالے سے ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی، لاہور کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔مراسلے کے مطابق مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس 31 مارچ 2025 سے 6 جون 2025 تک جاری رہے گا، کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے تربیتی مراکز کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں بیک وقت منعقد ہوگا، تمام نامزد افسران کو 28 مارچ 2025 تک اپنے متعلقہ تربیتی مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔ نامزد کردہ 162 افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 25، پولیس سروس آف پاکستان کے 25، انٹیلی جنس بیورو کے 4، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے 2، خیبرپختونخوا حکومت کے 5، آزاد کشمیر حکومت کے 4، بلوچستان حکومت کے 6، سندھ حکومت کے 10، آفس مینجمنٹ گروپ کے 20، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے 17، ان لینڈ ریونیو سروس کے 5، پاکستان کسٹمز سروس کے 3، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 5، پوسٹل گروپ کے 5، انفارمیشن گروپ کے 3، وزارتِ ریلویز کے 4، وزارتِ منصوبہ بندی کے 3، وزارتِ بحری اُمور کے 3، سینٹ سیکرٹریٹ کے 3 افسران شامل ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے نامزد افسران میں قرۃ العین ملک، شرجیل نور، حسن وقار چیمہ، خرم پرویز، سعد بن اسد، عثمان اشرف، شمیر اقبال، اویس مشتاق، شہریار احمد، حناء ارشد، جنید اقبال خان، فضلِ ربی، عبدالرحمان، امبر گیلانی، بابر صاحب الدین، عامر حسین، عون حیدر گوندل، میر باز خان، ذوالفقار علی کرار، محمد فیصل سلیم، جمیل احمد، جمعہ داد، شکیل احمد، عمر لیاقت رندھاوا ۔محمد عدنان زاہد اور جنید اقبال خان شامل ہیں ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے نامزد افسران میں محمد ہاشم، وسیم ریاض، محمد عمران خان، محمد عمران، سرفراز ورک، تصور اقبال، محمد عیسیٰ خان، ضیاء الدین احمد، محمد بلوچ، محمد شعیب، فاروق امجد، عائشہ بٹ، محمد ارسلان شاہ زیب، عبدالوھاب، حفیظ الرحمان، توحید الرحمان میمن، کیپٹن (ر) دوست محمد، کیپٹن (ر) نوید عالم، حافظ کامران اصغر، ڈاکٹر محمد رضا تنویر، کامران حمید، حناء منور، حمزہ ہمایوں، کیپٹن (ر) فیضان علی اور معروف عثمان شامل ہیں۔ انٹیلی جنس بیورو کے نامزد افسران میں ثاقب علی، شکیلہ شوکت، سمیرا بتول اور گل زمان بابر شامل ہیں۔ او ایم جی کے افسران میں کاشف حسین ۔ حسیب شہباز امین۔ محمد فر یدون۔ فروا عباس ۔ محمد کامران۔ فرید سلطان۔ قلندر خان۔ محمدآصف ریاض۔امجد علی۔ شوکت علی خان۔ فضہ شاہد۔ اعجاز احمد۔ حمیر اعامر۔ اسد اقبال۔ مریم ملک ۔علی فیصل ۔ مریم ایوب ۔ ثوبیا بتولاور ماریہ آصف ڈار شامل ہیں۔ انفار میشن گروپ کے عتیق الر حمن ۔ حسین احمد وزیر اورصبا یاسر علی کو نامزد کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید