اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کو منیجنگ ڈائریکٹر کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی مقرر کر دیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کو کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، اُن کی تقرری 3 سال کی مدت کے لئے کی گئی ہے جو کہ فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے۔ وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی تقرری کی منظوری دی تھی۔