• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں کے موبائل فون اسمگل کرنے والے امپورٹر کے خلاف مقدمہ

کراچی ( سہیل افضل )کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نےمس ڈیکلیئریشن کے ذریعے کروڑو ں روپے کےموبائل فون اسمگل کرنے والے امپورٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ سے کلیئر ہونے والے ایک کنسائمنٹ سے30 کروڑ 24 لاکھ کے موبائل فون اور 3 کروڑ روپے کا فلیور تمباکو برآمد کیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کو ملنے والی اطلاع پر اطلاع موصول ھوئی کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ کے ویسٹ ڈاک ٹرمینل سے کلیئر ہونے والے ایک کنسائمنٹ کے ذریعے موبائل فون اسمگل کئے جا رہے ہیں،یہ کنسائمنٹ جو کہ اے بی میمن سنز نے امپورٹ کیا ہے اس میں کار کولینٹ (Car Collant)کی امپورٹ ظاہر کی گئی تھی تاہم ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کی سربراہی میں اے ایس او کی ٹیم نے آئی سی آئی پل پر ٹرک کو روک کر کنسائمنٹ کی تلاشی لی تو ٹرک پر لوڈ کار کولینٹ کے ساتھ بڑے پیمانے پر موبائل فون کی نشاندہی ہو ئی،اس پر اے ایس او کی ٹیم نے ٹرک کو تحویل میں لیکر اے ایس او کے گودام منتقل کیا اور تفصیلی جانچ پٹرتال میں ان کارٹن سے مختلف برانڈ کے 10 ہزار 8 موبائل فون برآمد ہوئے جن کی مالیت 30 کروڑ 24 لاکھ روپے ہے ،ان کارٹن سے 3 کروڑ روپے مالیت کا تمباکو فلیور بھی برآمد ہوا جس پر کسٹمز نے امپورٹر ،، اے بی میمن سنز،، کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کا تمام مال ضبط کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید