• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، لاپتہ افراد کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کے درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسپیشل بنچ ٹوٹ گیا ، جسٹس ارباب محمد طاہر نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی سپیشل بنچ کیسز کی سماعت کر رہا تھا ، جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی بنچ میں شامل تھے۔ گذشتہ روز بھی کیسز کی سماعت ہونا تھی تاہم دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جسٹس ارباب محمد طاہر بنچ سے الگ ہو گئے ہیں ، بنچ کی تشکیل نو کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید