اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیر اعظم پاکستان نے ایک اہم تقرری کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر طارق باجوہ کو بطور وزیر مملکت کے درجہ کے ساتھ معاون خصوصی برائے وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ وہ ڈپٹی وزیر اعظم/ وزیر برائے امور خارجہ کے دفتر کے ساتھ ہم آہنگی کے معاملات دیکھیں گےکابینہ سیکرٹریٹ نے تقرر نامہ جاری کر کے نقول وفاق اور صوبوں کے متعلقہ عہدیداروں کو بجھوا دی ۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ یہ فیصلہ حکومت پاکستان کے کابینہ سیکرٹریٹ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر No.3-2/2024-Min-I کے تحت کیا گیا، جو 3 مارچ 2025 کو اسلام آباد میں جاری ہوا۔