• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈہ، جے آئی ٹی متحرک، زلفی بخاری سمیت 10 طلب

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) سوشل میڈیا پر پاکستان اور قومی اداروں پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما وں سمیت 10افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ، انہیں جمعہ7مارچ 2025ء دوپہر 12بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ،آصف رشید ،محمد ارشد، صبغت اللہ ، اظہر مشوانی ، نعمان افضل ،جبران الیاس ، سلمان زیدی اور حسنین ملک شامل ، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی کمانڈ میں قائم جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری سمیت سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، موسی ورک اورعلی حسنین ملک کو طلبی کے نوٹسز جاری کردیے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید