اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کا اجلاس آدھا گھنٹہ تاریخ سے شروع ہوا،وقفہ سوالات موخر کر دیا گیا ،ڈپٹی چیئرمین سیدال خان اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی تقریر کے دوران بار بار آرڈر ان دی ہائوس کہتے رہے، پلیز اپوزیشن لیڈر کی بات سنیں ،ڈپٹی چیئرمین اور سنیٹر منظور احمد کاکڑ کے درمیان ہلکی پھلکی گرمی بھی ہوئی ، سنیٹر منظور احمد کاکڑ بولنے کی اجازت نہ ملنے پر غصے میں آگئے ، اور بغیر مائیک زور زور سے بولتے رہے ،ڈپٹی چیئرمین نے منظور کاکڑ کی تقریر کے دوران مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کی وجہ سے میں نے اپنے ہاتھ نیچے کر لئے ہیں اور روزے کی وجہ سے زبان بھی بند ہے۔