کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آ گئی، انہوں نے اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا۔
ویٹیکن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ روز سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں سے زیرِ علاج رہنے والے مذہبی پیشوا نے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق دعا پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
88 سالہ پوپ فرانسس کا آڈیو پیغام سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شام کی عبادت کے دوران سنایا گیا۔
پوپ فرانسس کی طبیعت مستحکم ہونے پر بدھ کو انہوں نے کرسی پربیٹھ کر کام کیا، انہیں جسمانی مشق بھی کرائی گئی۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کے سبب 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔