اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ ٹیکساس سے روانہ ہونے کے چند منٹ بعد خلاء میں تباہ ہو گیا۔
راکٹ کے جلتے ملبے کے مناظر فلوریڈا اور بہاماس کے اوپر آسمان میں دیکھے گئے جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی۔
اسٹار شپ کی یہ آٹھویں ٹیسٹ پرواز تھی، جس کا مقصد زمین کے گرد چکر لگا کر بحرِ ہند میں لینڈنگ کرنا تھا لیکن پرواز کے 9 منٹ بعد ہی راکٹ تباہ ہو گیا۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اسپیس شپ کے ملبے کے خطرے کے باعث فلوریڈا کے کئی ایئر پورٹس پر پروازیں عارضی طور پر روک دیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے اسپیس ایکس کو تحقیقات مکمل کرنے اور منظوری حاصل کرنے تک دوبارہ پرواز نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسپیس ایکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ راکٹ کے متعدد انجن فیل ہونے سے خلائی جہاز کا کنٹرول ختم اور رابطہ منقطع ہو گیا۔
خیال رہے کہ یہ رواں سال ایلون مسک کے مریخ مشن کے لیے دوسری بڑی ناکامی ہے۔