کراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کے سول اسپتال میں انتقال کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔
سول اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بچی کو تشویش ناک حالت میں 28 فروری کو اسپتال لایا گیا تھا۔
اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل بچی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے سانس کی نلکی لگانے کی کوشش کی گئی۔
سول اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اہلِ خانہ نے بچی کو سانس کی نلکی لگانے سے منع کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکی۔