• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکشہ اور ڈیزل بسیں الیکٹرک میں تبدیل کرنے کیلئے پالیسی بنانے کا حکم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے دوران کہا کہ ڈیزل بسوں کو الیکٹرک بسوں میں تبدیل کرنے کے لیے فیز آؤٹ پالیسی بنانی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی طرف جانا بہت ضروری ہے چاہے اس میں دو یا تین سال کاعرصہ لگ جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کو رکشوں سے متعلق بھی پالیسی بنانی چاہیے، رکشوں کو بھی الیکٹرک رکشوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، بھارت اور دیگر ممالک میں ایسا کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ رکشہ مینوفیکچررز کے ساتھ مل کر پلان بنانا چاہیے کہ دھویں کو کیسے کنٹرول کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ صبح میں اسکول جاتے ہوئے اور چھٹی کے ٹائم ایک مربوط ٹریفک پلان بنانا بھی ضروری ہے۔

عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بڑے اسکولوں کے لیے پارکنگ ایریا لازمی ہونا چاہیے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ لوگوں کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا ہو گا اور اپنے گھر کے آگے صفائی اور خوبصورتی کا خیال رکھنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید