• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے، سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے بھی ڈسکس کریں گے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئی تھی۔

پیش ہونے والوں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن، شاہ فرمان شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید