• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آگ لگے بستی میں‘، سرمایہ فہد مصطفیٰ کا ہے تو گھبرانا انہیں چاہیے: تابش ہاشمی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان و اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی کا ایکٹنگ ڈیبیو کیسا رہا، کامیڈین نے کھل کر بیان کردیا۔

تابش ہاشمی آنے والی فیچر فلم ’آگ لگے بستی میں‘ میں منفی کردار کے ساتھ اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

ان دنوں میزبان فلم کی مرکزی کاسٹ اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کے ہمراہ فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

اسی حوالے سے حال ہی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جب ان سے فلمی ڈیبیو سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں اس پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔

تقریب کے دوران تابش سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپنے فلمی آغاز پر گھبراہٹ محسوس کر رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے بے ساختہ جواب دیا کہ سرمایہ تو فہد مصطفیٰ نے لگایا ہے، اس لیے گھبرانا بھی انہیں ہی چاہیے۔ میں نے تو بس وہی کام کیا جو مجھے سونپا گیا تھا۔

تابش کے اس مزاحیہ تبصرے پر وہاں موجود افراد خوب محظوظ ہوئے۔

رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ میں فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان، جاوید شیخ، تابش ہاشمی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض بلال عاطف خان نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی بھی انہوں نے ہی لکھی ہے جبکہ یہ فلم اداکار فہد مصطفیٰ کی بطور ہدایت کار پہلی فلم ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید