• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنا پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ دن مساوات، حقوق اور انصاف کی جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے سندھ کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پاکستان میں پہلی پنک بس سروس خواتین کے وقار اور سفری سہولت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوئی ہے جبکہ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم بھی شروع کی ہے، جس کا مقصد خواتین کو محفوظ، ماحول دوست اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ابتدائی طور پر 1000 الیکٹرک موٹر سائیکلیں طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو دی جائیں گی اور انہیں تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید