اسلام آباد(طاہر خلیل ) صدارتی خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل (پیر ) 10مارچ کو سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کیلئے خصوصی دعوت نامے جاری کئے گئے ۔