• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں، اٹارنی جنرل ومعاونین کی تعداد 54 ہوگئی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر۔ خصوصی تجزیہ نگار)وفاقی کابینہ میں توسیع کے بعد وزراء، وزرائے مملکت، مشیروںʼاٹارنی جنرل دمعاونین خصوصی کی مجموعی تعداد54ہوگئی ،منسٹر انکلیو میں30گھر دستیاب ہیں، پارلیمنٹ ہائوس میں28چیمبر دستیاب ہیں منسٹر انکلیو کے گیارہ بنگلوں پر ناجائز قبضہ ہے ،انتظامیہ کے لئے مشکلات ۔پیر سید عمران احمد شاہ کوانسداد غربت کاوفاقی وزیر جبکہ ارمغان سبحانی چوہدری کو منصوبہ بندی کا وزیرمملکت مقرر کیاجارہا ہے۔ ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کا بطور وزیر مملکت قلمدان کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ان تینوں کا حلف ہونے سے رہ گیا تھا توقع ہے کہ منگل (پرسوں) صدر آصف علی ز رداری ان تینوں سے ان کے مناصب کا حلف لیں گے۔ جنگ / دی نیوز کو پتہ چلا ہے کہ نئے وزراء، مشیر اور وزرائے مملکت کی اکثریت منسٹر انکلیو میں اپنے لئے اقامت گاہ اور پارلیمنٹ ہائوس میں جداگانہ چیمبر چاہتے ہیں۔ وزراء کے لئے مخصوص منسٹر انکلیو میں گیارہ اقامت گاہوں پر ان افراد کاقبضہ ہے جواس علاقے میں قیام کرنے کا استحقاق ہی نہیں رکھتے اب انہیں وہاں سے بے دخل کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے ان کے مکینوں کو بلاتاخیر یہ گھر چھوڑنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح پارلیمنٹ ہائوس میں وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور مشیروں کے لئے مجموعی طور پر اٹھائیس چیمبر دستیاب ہیں جبکہ اٹارنی جنرل کو شامل کرکے 54؍ وزرائے مملکت،وفاقی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی اب وزیراعظم کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں ان میں سے ہر ایک اپنے لئے الگ الگ چیمبر کا خواہاں ہے جس سے اسمبلی سیکریٹریٹ پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید