• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ الخوارج کا اہم حکومتی سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی طرف سے موجودہ حکومت پاکستان سے تعلق رکھنے والی اہم اور نامور شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کے خوفناک منصوبہ کا انکشاف ہوا ہے جس کا انٹیلیجنس کے اداروں نے بر وقت پتہ چلاکر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر ہائی الرٹ کر کےہدایت جاری کی گئی ہے کہ ہر سطح پر سیاسی رہنماؤں اور مذہبی شخصیات کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید