کراچی(نیوزڈیسک)لندن میں نوجوان مشہور بگ بین ٹاور پر فلسطینی پرچم لے کر چڑھ گیا، فلسطینی پرچم لہراتے نوجوان نے فلسطین آزاد کروانے کے نعرے بھی لگائے ۔برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں، پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ریسکیوآپریشن جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کا پرچم لے کر ایلزبتھ ٹاور پر چڑھنے والے شخص کو کئی گھنٹے گزر گئے، پولیس کی مداخلت پر نوجوان نے دھمکی دی کہ وہ ٹاور پر مزید اوپر چڑھ جائے گا، ٹاور پر چڑھے شخص کے پیروں سے خون رستا دکھائی دے رہا ہے۔فلسطین میں امن کے حامی فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے اطراف پہنچ گئے، جس کے بعد پارلیمنٹ کے اطراف کے راستے پولیس نے بند کردیے۔