پاکستانی اداکار عمر شہزاد کی نعت خوانی نے مداحوں کو حیران کردیا۔
عمر شہزاد ایک باصلاحیت پاکستانی ماڈل، گلوکار اور اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں، انہوں نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں مداحوں کو ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ فراہم کیا۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فیشن ماڈل کے طور پر کیا اور بعد میں ٹیلی وژن انڈسٹری میں شاندار اداکاری کے ذریعے اپنی پہچان بنائی۔
رمضان ٹرانسمیشن میں ایک خاص موقع پر انہوں نے مشہور عربی نعت الصبح بدا من طلعتہ کو اپنی میٹھی اور پُرسوز آواز میں پڑھا۔
ان کے اس روحانی انداز نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مداحوں نے اس غیر متوقع اور دلکش پرفارمنس کی زبردست تعریف کی۔
ایک مداح نے کہا کہ کتاب کو اس کے سرورق سے کبھی مت جانچو، ان کی نعت کی روحانی تلاوت نے مجھے واقعی متاثر کیا۔
ایک اور صارف نے لکھا میں نے اصلی نعت خواں کے بعد اتنی خوبصورتی سے کسی کو نعت پڑھتے نہیں دیکھا۔