معروف پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو انگریزی سیکھنے اور قومی زبان میں گفتگو کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اعجاز اسلم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی بے باک رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کرکٹر محمد رضوان آئی سی سی ایونٹس میں غیر معیاری انگریزی بولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ان کو ہیغام میں کہوں گا کہ آپ انگریزی کیوں بولتے ہیں؟ پہلے اسے سیکھ لو، اردو کیوں نہیں بولتے؟ اپنی قومی زبان میں بات کرنے میں کیا برا ہے؟ آپ کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے۔
اعجاز اسلم کے اس بیان پر بہت سے لوگوں نے ان کی حمایت کی اور محمد رضوان پر تنقید کی۔
متعدد صارفین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ رضوان کو اپنی قومی زبان کے ساتھ وفاداری برتنی چاہیے، جبکہ ایک مداح نے تو مذاق میں کہا کہ رضوان کو بجائے انگریزی کے پشتو بولنی چاہیے۔