• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈین گلوکار شان مینڈس میوزک فیسٹیول لالاپالوزا انڈیا 2025 کے لیے اس وقت بھارت میں موجود ہیں، انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ویرات کوہلی کی جرسی پہنی۔

شان مینڈس نے ممبئی میں منعقدہ لالاپالوزا انڈیا 2025 میں اپنی پہلی پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کر دیا۔

 معروف گلوکار نے بھارتی ثقافت اور کرکٹ سے اپنی محبت کا اظہار ایک خاص طریقے سے کیا۔

 پرفارمنس کے دوران انہوں نے ویرات کوہلی کی جرسی پہنی، جس سے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

بھارت میں گانا گاتے ہوئے شان مینڈس نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جانتا ہوں کہ آپ کا ایک بڑا اور اہم کرکٹ میچ ہے۔ آپ کے لیے بہت ساری نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج آئی سی سی ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلا جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید