• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنیوالا طالبعلم گرفتار

کولمبیا یونی ورسٹی کا طالب علم خلیل—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
کولمبیا یونی ورسٹی کا طالب علم خلیل—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کولمبیا یونیورسٹی کے خلیل نامی طالب علم کو فلسطین کے حق میں مظاہر کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیڈرل امیگریشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خلیل نامی طالب علم کے خلاف دفترِ خارجہ کی جانب سے ہدایت ملنے پر کارروائی کر رہے ہیں تاکہ خلیل کا اسٹوڈنٹ  ویزا ختم کیا جا سکے۔

محمد خلیل کے وکیل ایمی گریر نے میڈیا کو بتایا کہ محمد خلیل کولمبیا یورنی ورسٹی کے اپارٹمنٹ میں موجود تھے، جب مین ہٹن کیمپس میں متعدد امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹس نے انہیں گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ یہ گرفتاری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ان غیر ملکی طلباء کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے جو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے کولمبیا یونی ورسٹی کے لیے 400 ملین ڈالرز کی وفاقی گرانٹ میں کٹوتی کر دی گئی ہے۔

اس کٹوتی کی وجہ بھی یہی بتائی جا رہی ہے کہ یونی ورسٹی انتظامیہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید