کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیگلیریا فولیری سے متاثرہ خاتون 23 فروری کو نجی اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
متاثرہ خاتون میں 18 فروری کو علامات سامنے آئی تھیں جس کے بعد 19 فروری کو انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
مریضہ میں نیگلیریا کی تصدیق ان کے انتقال کے بعد 24 فروری کو ہوئی۔
تحقیقات کے مطابق مریضہ کا کوئی پانی سے متعلقہ سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
خاتون کی واحد پانی سے وابستہ سرگرمی ان کا گھر میں وضو کرنا تھی۔
واضح رہے کہ نیگلیریا سے بچاؤ کے لیے پانی میں مناسب کلورین شامل کرنا ضروری ہے۔
نیگلیریا فولیری کے باعث مذکورہ خاتون کا انتقال 2025ء کی اس وائرس سے پہلی ہلاکت ہے۔