• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کیمیکل ٹینکر اور کنٹینر جہاز ٹکرانے سے آتشزدگی، ہلاکتوں کا خدشہ

  
برطانیہ کے مشرق میں واقعہ نارتھ سی میں دو بحری جہازوں کے ٹکرانے سے لگنے والی آگ کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
برطانیہ کے مشرق میں واقعہ نارتھ سی میں دو بحری جہازوں کے ٹکرانے سے لگنے والی آگ کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانیہ کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں کیمیکل ٹینکر اور کنٹینر جہاز آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے بعد ایک جہاز میں آگ لگ گئی،  ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔  

برطانوی حکام کے مطابق نارتھ سی میں پیش آنے والے حادثے کا شکار جہازوں سے 37 متاثرہ افراد کو طبی امداد کےلیے ساحل (انگلینڈ کی گرمسبی پورٹ) پر پہنچا دیا گیا، جن میں سے ایک زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 36 افراد محفوظ رہے۔

برطانوی کوسٹ گارڈ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر، طیارے اور آگ بجھانے والی کشتیاں امدادی سرگرمیوں کےلیے طلب کر لی گئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار کیمیکل ٹینکر ایم وی اسٹینا ایماکیولیٹ امریکہ اور کنٹینر شپ کا تعلق پرتگال سے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید