امریکا میں صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے نزدیک موجود مسلح شخص کو گولی مار دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ رات اطلاع ملی تھی کہ ریاست انڈیانا سے ایک خودکش شخص واشنگٹن آیا ہے اور اس کی گاڑی وائٹ ہاؤس کے علاقے میں دیکھی گئی ہے۔
امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق اہلکار جب مسلح شخص کے نزدیک پہنچے تو اُس نے فائرنگ کردی ، جس کے بعد جھڑپ کے دوران اُسے گولی ماری گئی۔
امریکی سیکریٹ سروس کے مطابق گولی لگنے سے مسلح شخص زخمی ہوگیا ،جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیکریٹ سروس کو وائٹ ہاؤس کے نزدیک مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع گزشتہ رات ملی تھی ،واقعے کے وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔