امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر چار کتابیں لکھنے والے صحافی مائیکل وولف نے ٹرمپ کو احمق کے ساتھ غیر معمولی طور پر ذہین قرار دیا۔
مائیکل وولف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں لوگوں کو کہتا ہوں کہ ٹرمپ کو سیاست دان کے طور پر مت دیکھیں، وہ ایک شو مین ہیں، ایک اداکار ہیں۔
امریکی صحافی نے کہا کہ اداکار زیادہ تر بیوقوف ہوتے ہیں، مگر انہیں اپنے ناظرین اور سننے والوں کا پتہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں ٹرمپ 14 سال تک ایک مشہور ریئلٹی شو کا حصہ رہے ، یہ ایسی تربیت ہے جو کسی دوسرے سیاستدان کو نہیں ملی۔