• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی سیکیورٹی فورسز اور بشارالاسد کے حامیوں میں جھڑپیں، 1300 سے زائد ہلاک


شام کے صوبوں لاذقیہ اور طرطوس میں شامی سیکیورٹی فورسز اور بشارالاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

 شامی وزارت دفاع نے بشارالاسد کی ملیشیا کے خلاف آپریشن ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

 ترجمان کے مطابق اہم سرکاری تنصیبات، عمارتوں اور مرکزی شاہراہوں کو باغیوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا گیا۔

مانیٹرنگ گروپ کے مطابق جمعرات سے جاری جھڑپوں میں سیکڑوں شہریوں سمیت 13 سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

شہریوں کی ہلاکتوں پر اقوام متحدہ، عرب لیگ اور امریکا نے مذمت کی، ایران نے شام میں اقلیتوں پر حملوں کو ناقابل جواز قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید