• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کنگووا‘ پر تنقید، جیوتیکا شوہر کے حق میں بول پڑیں

بھارتی اداکارہ جیوتیکا نے شوہر سوریا کی فلم ’کنگووا‘ کے ناقدین کے مقابل آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیوتیکا نے کہا کہ میں اُس وقت پریشان ہوجاتی ہوں جب ناقص فلموں کے بجائے کنگووا جیسی فلموں پر تنقید کی جاتی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مسئلہ صرف اس بات سے ہے کہ بری فلموں پر ناقدین مثبت تبصرہ کرتے ہیں جبکہ کنگووا پر سخت تنقید کی جاتی ہے بلکہ یہ بھی کہہ دیا جاتا ہے کہ فلم کے لیڈ کردار کا کیرئیر ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ساؤتھ میں بہت سی کمرشل فلموں کو بری طرح ناکا م ہوتے دیکھا ہے لیکن ناقدین نے اُن پر فراخدلی سے مثبت تبصرے کیے ہیں۔

جیوتیکا نے یہ بھی کہا کہ میں مان سکتی ہوں کہ کنگووا فلم کے کچھ حصے کم اچھے یا معیار میں کم ہوسکتے ہیں لیکن مجموعی طور پر اس پروجیکٹ پر کافی محنت کی گئی، یہ منفرد نوعیت کی فلم ہے۔

میرے شوہر کی اس فلم پر کافی برے انداز میں تنقید کی گئی، یہی وہ چیز ہے جس سے مجھے تکلیف پہنچی ہے، میں میڈیا سے ناراض تھی کہ وہ اس معاملے میں بے خبر رہے۔

اس سے قبل اداکارہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی فلم کنگووا کا دفاع کیا تھا اور لکھا کہ میں میڈیا کے منفی تبصروں پر حیرت زدہ ہوں، میں جانتی ہوں وہ بڑے بجٹ کی بہت سی فلموں سے نرمی برتتے ہیں جبکہ ان فلموں کی کہانی پرانی ہوتی ہے، خواتین کو ستایا جاتا ہے، ذو معنی مکالمے بولے جاتے ہیں اور بے حد مار ڈھار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنگووا میں ایسا کچھ بھی نہیں کئی مثبت پہلوں ہیں، جنہیں نقاد فراموش کرگئے، یہی چیز مجھے سوچنے پر مجبور کررہی ہے کہ کیا میں انہیں پڑھوں، سنوں اور یقین کروں؟

فلم کنگووا میں سوریا نے ڈبل رول کیا جبکہ اُن کے مقابل بوبی دیو اور ڈیشا پٹانی تھیں، جس نے دنیا بھر میں 106 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا لیکن باکس آفس پر ناکام قرار پائی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید