پاکستانی عوام سے چھپا کر جس نے سوئس بینکوں میں اربوں روپے چھپائے، اب بچ نہیں پائیں گے ، پیسہ سب کے سامنے آجائے گا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ میں معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا، اب سوئس بینکوں کے اکاؤنٹس راز نہیں رہیں گے۔
سوئس بینکوں میں چھپائی گئی دولت کیسے پاکستان لائی جائے گی؟کیپٹل ٹاک میں پوچھے گئے اس قومی سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے خوش خبری سنائی کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ میں معلومات کے تبادلے پر ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے۔
جی جناب معاہدہ ہوگیا ہے تو اب یہ راز کب کھلے گا ،کب عوام کو پتا چلے گا اور سارے معاملے میں کتنی دیر لگے گی،یہ راز بھی جیو نیوز نے کھول دیا۔ وزیر خزانہ جاتے جاتے ایک اور بڑی خبر بھی دے گئے، آئی ایم ایف سے پیچھا چھوٹنے والا ہے۔
اتنے بڑے بڑے انکشافات کے بعد حکومت سے توقعات اور بڑھ گئی ہیں،چھپائی گئی دولت کے ملک واپس آنے اور آئی ایم ایف کی کڑی شرائط سے پیچھا چھوٹنے کے بعد خوشحالی آنے کو ہے اور عوام بے چینی سے منتظر ہیں۔