کوئٹہ میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ کر دیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں 15 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد 180روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
چینی ہول سیل مارکیٹ میں 175 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
شہر میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت میں گزشتہ 2 روز کے دوران 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز چینی ریٹیل میں فی کلو 165 روپے، 2 روز قبل 155روپے فی کلو فروخت کی جا رہی تھی۔