• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کا نام کس نے رکھا؟ زارا اور اسد نے دلچسپ کہانی سنا دی

فوٹو—اسکرین گریب
فوٹو—اسکرین گریب 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اداکار اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے بیٹی کے نام کے پیچھے چُھپی دلچسپ کہانی سنا دی۔

اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہان شرکت کی جہاں ان دونوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ان کی بیٹی کا نام نورِ جہاں کس نے رکھا؟

اسد صدیقی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ نام میرے ابّو نے رکھا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پہلے ہم لوگ بیٹی کا نام جہاں آراء رکھنے کا سوچ رہے تھا پھر ہم نے نور جہاں رکھنے کا ارادہ کر لیا۔

اداکار نے بتایا کہ جب ہم نے نور جہاں رکھنے کا ارادہ کر لیا تو میرے ابّو نے کہا کہ نور جہاں سے زیادہ بہتر ہے کہ آپ بچی کا نام نورِ جہاں رکھیں کیونکہ اس کا مطلب زیادہ اچھا ہے۔

زارا نور عباس نے کہا کہ دراصل، میں نے اسد کو یہ نہیں بتایا تھا کہ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہونے والی ہے تو یہ مجھ سے بچے کے نام کے بارے میں پوچھتے رہتے تھے تو میں زیادہ تر لڑکیوں کے نام بتاتی تھی بس درمیان میں ایک دو لڑکوں کے نام بتا دیتی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ لیکن میں لڑکیوں کے بھی جو نام بتاتی تھی تو اسد کو وہ پرانے اور عجیب لگتے تھے جبکہ خود یہ سارے لڑکوں کے ہی نام بتا رہے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ پھر جب ڈیلیوری کا وقت قریب تھا تو میں نے اپنے ساس سسر کو بتا دیا کہ بیٹی ہو گی تاکہ وہ نام کا انتخاب کر لیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید