• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی حمایت میں "ٹیسلا" کی نئی گاڑی خریدوں گا، ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ " ٹیسلا" برانڈ کی ایک گاڑی خریدیں گے جس کو امریکی ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی بناتی ہے۔ اس کا مقصد مسک کی سپورٹ اور ان پر اعتماد کا اظاہر ہے، دنیا کے امیر ترین شخص مسک نے ٹرمپ کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ منگل کے روز "ٹروتھ سوشل" ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے ریپبلکن ، قدامت پسندوں اور تمام عظیم امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک امریکا کی خاطر خطرات مول لے رہے ہیں۔