• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبکدوش کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ سے اپنی کُرسی خریدنے کے بعد اُٹھا کر لے گئے

کراچی(نیوزڈیسک)سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے۔ کرسی اُٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کی تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی۔اس تصویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اپنی کُرسی خریدنے کی روایت موجود ہے۔