کراچی (اسد ابن حسن) ایئر انڈیا ایئر لائن کو اس وقت لاکھوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جب اس کو طیارہ گھنٹوں بعد دوبارہ واپس ایئرپورٹ لے جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا کی فلائٹ AI126شکاگو سے نیو دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔ مگر چھ گھنٹے بعد ہی اس کو واپس شکاگو ایئرپورٹ پر اترنا پڑا۔ وجہ اس کی یہ رہی کہ طیارے کے ایک نہیں تمام ٹوائلٹس چوک ہو گئے۔ جب ان ٹوائلٹس کی جانچ پڑتال کی گئی تو حیرت انگیز طور پر یہ انکشاف ہوا کہ اس میں پلاسٹک کی تھیلیاں، رگز اور کپڑے پھنسے ہوئے تھے۔