کراچی(نیوزڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے سیلف ڈیپورٹیشن ایپ متعارف کرا دی۔غیر ملکی میڈیا رہورٹس کے مطابق اب غیر قانونی تارکینِ وطن اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے سی بی پی ہوم نامی موبائل ایپ متعارف کروائی ہے، جس کے تحت غیر قانونی تارکینِ وطن ممکنہ گرفتاری اور حراست کا سامنا کرنے کے بجائے اپنی مرضی سے سیلف ڈیپورٹ ہو سکتے ہیں۔مذکورہ ایپ پہلے تارکینِ وطن کے لیے اپوائنٹمنٹ بکنگ میں استعمال ہوتی تھی۔