واشنگٹن (اے ایف پی) ٹیک ارب پتی اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر ایلون مسک نےیوکرین کا دورہ کرنے والے سینیٹر مارک کیلی کو غدار قراردے دیاجنہوں نے کہا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکی جنگ زدہ ملک کے ساتھ کھڑے ہوں۔ناسا کے سابق خلا باز اور امریکی بحریہ کے پائلٹ مارک کیلی نےگزشتہ ہفتے کے آخر میں یوکرین کا دورہ کیا، جو تین سال سے زائد عرصے سے روس کا مقابلہ کر رہا ہے۔ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنازعات کے فوری خاتمے کے خواہاں ہیں، اور کیف کے لیے امریکی فوجی امداد کو روکنا چاہتے ہیں۔