نئی دہلی (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کہ نئی دہلی نے اپنے محصولات کو کم کرنےپر اتفاق کیا ہے، کے چند روزبعد بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی کم کرنے کاوعدہ نہیں کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے محض چند ہفتوں میں دوستوں اور دشمنوں کو یکساں طور پر نشانہ بناتے ہوئےعالمی تجارت کو درہم برہم کر دیا ہے۔انہوں نے تمام تجارتی شراکت داروں کو غیر منصفانہ طرز عمل کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے۔