• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل کی بہتری کیلئے سب اختلافات ختم کرنا ہونگے، کمشنر سکھر

سکھر(بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ سکھر آرٹس کونسل کا آئین کراچی آرٹس کونسل کی طرز پر بنایا جائے جس کے مطابق سکھر ضلع کے تمام فنکاروں اور مصنفوں کوزیادہ سے زیادہ ممبر شپ دی جائے اور عبوری کنوینر مقرر کرکے سکھر آرٹس کونسل کے الیکشن کرائے جائیں جس کسی کو بھی ممبرز ، ان کے پیشے یا کوئی بھی اعتراض ہو تو وہ اے ڈی سی ون سکھر کے پاس جمع کرائیں ۔وہ اپنے آفس کے کمیٹی روم میں سکھر آرٹس کونسل کے الیکشن کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ایاز گل،ادل سومرو،ممتاز بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔کمشنر سکھر نے کہا کہ آرٹس کونسل کی ترقی اور بہتری کے لئے سب کو اپنے اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر  کام کرنا ہو گا۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ آرٹس کونسل کے لئے ایک عبوری سیٹ اپ یا کنوینر مقرر کیا جائے جو آرٹس کونسل کو بنام سکھر آرٹس کونسل رجسٹریشن کرائے اور کراچی آرٹس کونسل کے آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے عبوری آئین تشکیل دے ، انہوں نے کہا کہ کونسل کی مانیٹرنگ کے لئے ایک سب کمیٹی بنائی جائے جس میں چیف انجینئر بلڈنگس کو بھی شامل کیا جائے اور ان سے مہران کلچرل کومپلیکس کی تعمیر کی تفصیلات معلوم کی جائیں ۔
تازہ ترین