• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافروں کو نشانہ بنانے والے رعایت کے مستحق نہیں‘ علی مدد جتک

کوئٹہ(خ ن) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسافروں کو نشانہ بناکر دہشتگردوں نے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے بےگناہوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں غیروں کے اشاروں پر بد امنی پھلانے والوں کی سازشیں ناکام ہونگیں ہماری سیکورٹی فورسز بلوچستان کے ایک ایک انچ کا تحفظ کر رہی ہیں بلوچستان کے امن پسند عوام دہشت پھیلانے والوں کے خلاف کھڑے ہیں اور بلوچستان کے امن پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید