کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بھرمار ،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ،سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسی نیشن ندارد،شہری عاجز آگئے تفصیلات کے مطابق شہر کے وسطی و نواحی علاقوں جن میں کاسی روڈ،کواری روڈ، پرنس روڈ، سرکی روڈ، گوردت سنگھ اسٹریٹ،بلوچی اسٹریٹ، شاوکشاہ روڈ،فاطمہ جناح روڈ، آرچر روڈ ،خروٹ آباد،نواں کلی ،ائیرپورٹ روڈ،اے ون سٹی ،سبزل روڈ، بروری روڈ، جوائنٹ روڈ ،ڈبل روڈمیں میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے جو رات کے اوقات میں ٹولیوں کی شکل میں دندناتے پھرتے رہتے ہیں اور رات کے وقت آنے جانے والوں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ اکثر رات کے اوقات میں آوارہ کتے موٹر سائیکل و سائیکل سوار پر حملہ آور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوچکے ہیں جبکہ اکثر گلی محلوں میں آوارہ کتے بچوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسی نیشن بھی نایاب ہےعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور وسطی ونواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے-