کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر ) مشیر برائے ماحولیات نسیم الرحمن ملا خیل نےکہاہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال اور خریدوفروخت کے خلاف تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ماحولیات کا تحفظ کسی ایک ادارے نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری انہوں نے ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ انسانی صحت اور ماحولیات کے تحفظ کے پیش نظر حکومت بلوچستان ایکٹ 2023 کے تحت پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں پولیتھین بیگز کے متبادل کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کی گئیںڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات محمد ابراہیم بلوچ نےشرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں وی سی بلوچستان یونیورسٹی ظہور بازئی، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خرم خالد، ایس پی سٹی کوئٹہ اختر نواز ، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر ثاقب زیب کاسی صدر مرکز انجمن تاجران رحیم کاکڑ، ماہر ماحولیات کلیم اللہ خلجی، ممتاز احمد لانگو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی سمیت دیگر نے شرکت کی۔