کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمالالہ سلطان قریش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور آئین و قانون کی بالادستی ہے، جب ملک میں عملی طور پر قانون کی عملداری ہوگی اور انصاف کا عملی طور پر مظاہرہ ہوگا تو پھر اس ملک کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمت اور بہادری سے جیل کاٹ رہے ہیں جلد ملک میں حقیقی جمہوریت کا بول بالا ہوگا ۔