• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خروٹ آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دو چھینی گئی موٹرسائیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا، فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہو ا، گرفتار ملزمان نے 30سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، پولیس کے مطابق ایس ایچ او خروٹ آباد عبدالحئی گرانی بلوچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ عصمت اللہ اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خروٹ آباد کے علاقے ازبک بازار نالے کے قریب ایک گھر میں موجود ہے جس پر دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ شب گھر پر چھاپہ مار ا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک پولیس اہلکار کانسٹیبل محمد عامر زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے سرغنہ عصمت اللہ، اس کے ساتھی ادریس خان اور حفظ اللہ بھی زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے ایک ہفتے کے دوران چھینی گئی دو موٹرسائیکلیں اور تین ٹی ٹی قبضے میں لے لیں، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں شہر کے مختلف علاقوں سے 30سے زائد موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کا اعتراف کیا ،مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید