• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدامنی کی بڑھتی وارداتوں سے ہر طبقہ پریشان ہے‘ نصیب اللہ بازئی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ذی شعور شخص اس طرح کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت نہیں کرسکتا جس میں نہتے معصوم خواتین، بچوں کو یرغمال بنا کر خون کی ہولی کھیلی جا ئے، بلوچستان میں بسنے والے قبائل کی اپنی روایات ہیں لیکن آج کسی بھی روایات کی پاسداری نہیں کی جارہی، بڑھتی ہوئی بدامنی نے معاشرے کے ہر طبقے کو پریشان کر رکھا ہے ۔بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو روایتی پاس داری کے حوالے سے جانا پہچانا جا تا تھا لیکن آج جس طرح کی دہشت گردانہ وارداتیں اور کارروائیاں رو نما ہو رہی ہیں اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی، گزشتہ روز رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملہ کر کے نہتے مسافروں کو یرغمال بنا کر دہشت گردانہ کاروائی کی گئی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔
کوئٹہ سے مزید