• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے 206 ہسپتالوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیئے، ڈاکٹر نور قاضی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہا ہے کہ کمیشن کے قیام کا مقصد لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے سرکاری، غیر سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ ہومیوپیتھک طب اور حکیم کے شفا خانوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان کی رجسٹریشن یقینی بنانی ہے کمیشن نے اپنے قیام سے لیکر اب تک صوبے کے 206 ہسپتالوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیئے ہیں جبکہ 407 رجسٹریشن فارم جاری کئے گئے ہیں اور 201 فارم پر رجسٹریشن کا عمل مختلف مراحل میں ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہاکہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کا مقصد عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرکاری، غیر سرکاری حکماء اور ہومیو پیتھک کے شعبوں میں کام کرنے والے ہسپتالوں اور اداروں کا این او سی لیتے وقت ہسپتال میں مریضوں کیلئے کون کونسی سہولیات فراہم کی جارہی ہے ان کو یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ نرسری، حجام سمیت دیگر شعبوں میں بھی بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کام کررہا ہے جس کا مقصد عالمی طرز پر لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے کہ ہسپتالوں میں معیاری سہولیات مریضوں کو دستیاب ہے یا نہیں، ہم نے 10 مارچ تک 3 بار ہسپتال والوں کو رجسٹریشن کے حصول کے لئے وقت دیا تھا اور رجسٹریشن مفت کی جارہی ہے صرف سرٹیفکیٹ کی فیس وصول کی جاتی ہے اب رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے کے بعد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید