• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے سدباب کیلئے مخلصانہ کوشش کی جائے‘ مرکزی جمعیت اہلحدیث

کوئٹہ(پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں واقعہ کے بعد ٹرین پر حملے نے پوری قوم کو سکتے میں ڈال دیا، یہ پوری قوم کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے، پوری قوم کو دہشتگردی جیسے ناسور کا مردانہ وار مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی اور قوم پرست پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہوکر ان پے درپے دہشتگردی کے واقعات کے سدباب اور اس کے اسباب کو تلاش کرکے ان پر مخلصانہ سوچ وبیچار کرکے ملک و قوم کو اس عذاب سے نکالنے کی راہ تلاش کرنی چاہئے۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، لگتاہے کہ حکمران اس جانب توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کررہے، اب وقت ہے کہ اتفاق و اتحاد سے تمام مکاتب فکر یکسوئی سے دہشتگردی کا مقابلہ کریں، حکمران بلوچستان کے حقیقی مسائل کی طرف توجہ دیں ۔
کوئٹہ سے مزید