• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں بلوچ اور پشتون طلباء پر تشدد قابل مذمت ہے‘ پی ٹی آئی

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داود شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں پشتون اور بلوچ طلبہ پر تشدد بربریت کی بدترین مثال ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے ناروا عمل کی مذمت کرتے ہیں طلباء پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں یونیورسٹی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے یونیورسٹی میں فاٹا اور بلوچستان کے پشتون بلوچ طلبہ کے مشترکہ اور پرامن احتجاج پر یونیورسٹی سکیورٹی اور ملتان پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے جبکہ کئی طلبہ کو گرفتار بھی کر لیا گیایہ احتجاج یونیورسٹی سے پانچ طلبہ کے اخراج کے خلاف نکالا گیا تھا۔ تاہم، طلبہ کے جائز مطالبات کو سننے اور ان کا بہتر حل نکالنے کی بجائے،یونیورسٹی انتظامیہ اور ملتان پولیس نے ان پر بدترین تشدد کیاانہوںنے مطالبہ کیاکہ واقعہ کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید