• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس امریکی صدر کیساتھ یوکرین میں مجوزہ جنگ بندی پر بات چیت کیلئے پرامید

ماسکو (اے ایف پی) روس نےگزشتہ روز کہا کہ اسے توقع ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین میں امریکی تجویز کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کریں گے، تاہم، پہلے امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کو ولادیمیر پیوٹن کے خیالات امریکی صدر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ امریکی منصوبے کی تفصیلات بتانے کے لیےاسٹیو وٹ کوف نے جمعرات کو روسی صدر سے ملاقات کی ، جس پر یوکرین نے منگل کو اتفاق کیا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ جب اسٹیو وٹ کوف تمام معلومات صدر ٹرمپ تک پہنچائیں گے تو ہم صدرٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بات چیت کے وقت کا تعین کریں گے ۔

دنیا بھر سے سے مزید